مغربی بنگال کے تین اسمبلی سیٹوں پر آئندہ 25 نومبر کو ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں ۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ساتھ ساتھ سی پی آئی ایم اور کانگریس نے بی جے پی کو شکست دینے کے لیے کمرکس لی ہے ۔
ان تینوں سیٹوں پر سی پی آئی ایم اور کانگریس نے مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں آج سی پی آئی ایم کی جانب سے کریم پور اسمبلی حلقے سے غلام ربی کو امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا۔
دوسری جانب کالیا گنج اور کھڑگپور سیٹوں پر کانگریس اپنے امیدوار اتارے گی لیکن ابھی تک کانگریس کی جانب سے امیدواروں کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ بایاں محاذ کے ریاستی چیئرمین بمان بوس نے آج سی پی آئی ایم کے ریاستی دفتر علیم الدین اسٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کریم پور اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے حمایت یافتہ سی پی آئی ایم امیدوار غلام ربی کے نام کا اعلان کیا ۔