اردو

urdu

ETV Bharat / state

Local Train Cancel بردوان۔ہاوڑہ مین برانچ میں ریلوے لائن پر رخنہ

شمالی بنگال میں طوفان آنے کے سبب ہاوڑہ اور بردوان سکیشن پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔ مشرقی ریلوے کی جانب سے متعدد لوکل ٹرینوں کی خدمت معطل کئے جانے کے سبب عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بردوان۔ہاوڑہ مین برانچ میں ریلوے لائن پر رخنہ
بردوان۔ہاوڑہ مین برانچ میں ریلوے لائن پر رخنہ

By

Published : May 4, 2023, 3:39 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے بردوان علاقے میں طوفان کی وجہ سے بردوان۔ ہاوڑہ مین سیکشن پر ٹرین کی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی ہے۔ اس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ واقعہ بدھ کی دوپہر کو پیش آیا۔ تاہم ریلوے کے مطابق ٹرینوں کی آمدورفت اب معمول پر ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق بدھ کی دوپہر طوفان کے دوران ڈاؤن بردوان-سیالدہ لوکل (31152) کا پینٹوگراف پلسیت اور رسول پور اسٹیشنوں کے درمیان ٹوٹ گیا۔ ٹرین کی آمدورفت میں روکاوٹ پیدا ہوگئی اس کے سبب مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ سبیر منڈل نامی ایک مسافر نے کہاکہ ”مجھے نہیں معلوم کہ ٹرین کب چلے گی، کب ہم گھر پہنچیں گے۔ سومین داس نامی مسافر نے بھی اسی مسئلے کے بارے میں بتایا۔ ان کا بیان، ”میں سیالدہ جاؤں گا۔ ٹرین 2 گھنٹے سے زیادہ وقت سے رسول پور اسٹیشن پر پھنسی ہوئی ہے۔ پتہ نہیں ٹرین کب چلے گی۔

ایسٹرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر کوشک مترا نے کہا، ”سیالدہ کے نیچے لوکل پینٹوگراف ٹوٹ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے مین برانچ پر ٹرینوں کی آمدورفت میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ دوپہر 3:27 بجے سے سیالدہ کی ڈاون لوکل رسول پور اسٹیشن پر پھنس گئی۔ پینٹوگراف کی مرمت کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Trams Service In Kolkata کولکاتا میں ٹرام کے 150 سال مکمل

بردوان۔ ہاوڑہ مین سیکشن کے مسافروں نے ٹرینوں کی معطل کئے جانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details