اردو

urdu

ETV Bharat / state

Calcutta University Tops Higher Education Ranking List: ٹائمس ہائر ایجوکیشن رینکنگ میں کلکتہ یونیورسٹی سرفہرست، ممتا کی مبارکباد - کلکتہ یونیورسٹی سرفہرست

ملک بھر کے مرکزی و ریاستی حکومتوں کے ماتحت سرکاری یونیورسٹیز کی درجہ بندی میں ٹائمس ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2022 Times Higher Education Impact Ranking میں کلکتہ یونیورسٹی نے اول مقام حاصل کیا ہے۔ اس کامیابی پر ممتا بنرجی نے خوشی کا اظہار کیا۔ CM Mamata Banerjee Expresses Pride

Calcutta University Tops Higher Education Ranking List: ٹائمس ہائر ایجوکیشن رینکنگ میں کلکتہ یونیورسٹی سرفہرست، ممتا کی مبارکباد
Calcutta University Tops Higher Education Ranking List: ٹائمس ہائر ایجوکیشن رینکنگ میں کلکتہ یونیورسٹی سرفہرست، ممتا کی مبارکباد

By

Published : Apr 30, 2022, 3:50 PM IST

کولکاتا:ٹائمس ہائر ایجوکیشن رینکنگ Times Higher Education Impact Ranking میں کلکتہ یونیورسٹی کو سر فہرست ہونے پر وزیر اعلی ممتا بنرجی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد پیش کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ کلکتہ یونیورسٹی کو پورے ملک کے مرکزی و ریاستی حکومت کے ماتحت سرکاری یونیورسٹی کی درجہ بندی میں ٹائمس ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2022 میں اول مقام حاصل کیا ہے۔

Calcutta University Tops Higher Education Ranking List: ٹائمس ہائر ایجوکیشن رینکنگ میں کلکتہ یونیورسٹی سرفہرست، ممتا کی مبارکباد

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ سب کیٹیگری میں معاشی ترقی میں کام کرنے کے معاملے میں عالمی سطح پر 14 واں مقام حاصل کیا ہے۔ اس کامیابی پر کلکتہ یونیورسٹی کے کلکتہ یونیورسٹی کے تمام عہدیداروں طلباء اور اساتذہ کو مبارک باد۔ کلکتہ یونیورسٹی کو اس قبل بھی مختلف شعبوں میں بہترین کام کرنے کے لئے مختلف اداروں کی رینکنگ میں اچھی درجہ بندی حاصل ہو چکی ہے۔ CM Mamata Banerjee Expresses Pride

یہ بھی پڑھیں: خبر کا اثر، کلکتہ یونیورسٹی میں اب اے ایم یو طلبہ بھی لے سکتے ہیں داخلہ

واضح رہے کہ کلکتہ یونیورسٹی کو 24 جنوری 1857 کو قائم کیا گیا تھا۔ کلکتہ یونیورسٹی میں مختلف سبجیکٹ پڑھائے جانے والا مغربی طرز کا ایشیا کا یونیورسٹی ہونے کا شرف حاصل ہے۔NAAC کی جانب سے اسے A گریڈ حاصل ہے۔ کلکتہ یونیورسٹی کے کولکاتا اور اطراف میں کل 14 کیمپس ہیں جکہ 151 کالج اور 21 انسٹی ٹیوٹز ہے۔ سرکاری یونیورسٹی میں این آئی آر ایف کی درجہ بندی 2021 میں چوتھا مقام حاصل ہے۔ Calcutta University Tops Higher Education Ranking List

ABOUT THE AUTHOR

...view details