طلبہ کا مطالبہ ہے کہ رواں ماہ میں ہی سپلیمنٹری امتحانات کا انعقاد کیا جائے اور اسی ماہ میں نتائج کا اعلان کیا جائے۔ اس کے علاوہ پوسٹ گریجویشن میں داخلہ کے انتظام بھی کلکتہ یونیورسٹی کرے۔
کلکتہ یونیورسٹی میں گزشتہ کئی برسوں پہلے گریجویشن کے طلبہ کے لئے ایک سہولت دی گئی تھی کہ کسی پرچے میں فیل ہونے والے طلبہ دو ماہ کے درمیان سپلیمنٹری امتحان دے سکتے ہیں تاکہ ان کو ایک سال کا نقصان نہ ہو۔
لیکن ایک سال قبل کلکتہ یونیورسٹی نے یہ سہولت ختم کر دی۔ جس کے نتیجے میں اس بار فائنل ائیر کے امتحانات دینے والے طلبہ جن کا سال دوئم میں سپلیمنٹری امتحان ہونے والا تھا جو اب تک یونیورسٹی کی طرف سے نہیں لیا گیا۔
اس کا خمیازہ طلبہ کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔فائنل ائیر میں کامیاب ہونے کے باوجود وہ پوسٹ گریجویشن میں داخلہ لینے سے محروم ہیں۔کلکتہ یونیورسٹی کے اہلکاروں سے بار بار اپیل کرنے کے باو جود اس کا حل نہیں نکلا جس کے بعد آج طلباء نے کلکتہ یونیورسٹی کے سامنے غیر معینہ مدت کے لئے دھرنے پر بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔
کلکتہ یونیورسٹی طلبہ اکائی کے رکن انیک دے نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، 'کلکتہ یونیورسٹی کی وی سی سے ہم نے اس سلسلے میں گزشتہ 6 نومبر کو ملاقات کی تھی۔