اردو

urdu

ETV Bharat / state

کلکتہ یونیورسٹی: فائنل ائیر امتحانات اکتوبر میں آن لائن ہوں گے - گریجویشن اور ایم اے فائنل ایئر

کلکتہ یونیورسٹی نے فائنل ائیر کے امتحانات آن لائن کرانے کا اعلان کیا ہے۔ گھر بیٹھے ہی طلبہ فائنل ایئر کا امتحان دے سکیں گے۔ بدھ کے روز کلکتہ یونیورسٹی کی وی سی سونالی چکرورتی بندھو اپادھیائے نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس کی اطلاع دی۔ کلکتہ یونیورسٹی میں پہلی بار اس طرح سے امتحان لئے جائیں گے۔

Calcutta University: Final year exams will be online in October
کلکتہ یونیورسٹی: فائنل ائیر امتحانات اکتوبر میں آن لائن ہوں گے

By

Published : Sep 2, 2020, 10:48 PM IST

کلکتہ یونیورسٹی انتظامیہ نے فائنل ایئر کے امتحانات کے سلسلے میں بدھ کے روز میٹنگ کی جس کے بعد اس بار فائنل ایئر کے امتحانات آن لائن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گریجویشن کے طلبہ کو کالج کے اساتذہ سوالنامہ ارسال کریں گے۔ جس کا جواب طلبہ لکھ کر اس کی اسکین کاپی اساتذہ کو بھیجیں گے۔

کلکتہ یونیورسٹی: فائنل ائیر امتحانات اکتوبر میں آن لائن ہوں گے

یکم اکتوبر سے 16 اکتوبر تک گریجویشن اور ایم اے فائنل ایئر کے امتحانات ہوں گے۔ تمام مضامین کے لئے اسی طرح سے امتحانات ہوں گے اور سوالنامہ حل کرنے کے لئے 24 گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔

امتحانات کی پوری تفصیل یونیورسٹی کے ذریعے اعلان کیا جائے گا۔ چونکہ پہلے ہی بہت تاخیر ہو چکی ہے اسی لیے اس بار جوابی پرچے کی جانچ متعلقہ کالج کے اساتذہ ہی کریں گے۔ اب تک یہ اصول تھا کہ پرچے کی جانچ دوسرے کالج کے اساتذہ کرتے تھے لیکن اس بار ایسا نہیں ہوگا۔

کلکتہ یونیورسٹی کی وی سی سونالی چکرورتی بندھو اپادھیائے نے بتایا کہ موجودہ صورت حال میں طلبہ کا کالج میں آکر امتحان دینا ممکن نہیں ہے۔ اسی لئے متبادل طریقہ کار کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

کب کس مضمون کا امتحان ہوگا اس سلسلے میں تفصیلی جانکاری یونیورسٹی کی جانب دی جائے گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے تمام یونیورسٹیوں کے وی سی کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی۔ جس میں امتحانات کرانے کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس میں ستمبر کے بجائے اکتوبر میں امتحانات کرانے اور اکتوبر میں ہی نتائج شائع کرنے ہوں گے۔

کلکتہ یونیورسٹی کی وی سی سونالی چکرورتی بندھو اپادھیائے نے بتایا کہ بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے لئے گزشتہ سال کے سوالنامہ کا ہی فائنل ائیر کے امتحانات میں استعمال کیا جائے گا۔ جبکہ انڈر گریجویٹ کے لئے جہاں تک نصاب مکمل ہوا ہے اسی کے مطابق سوالنامہ تیار کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details