اردو

urdu

ETV Bharat / state

Calcutta High Court on Mominpur Violence مومن پور واقعے پر کلکتہ ہائی کورٹ کی ایس آئی ٹی قائم کرنے کا فیصلہ

کلکتہ ہائی کورٹ نے مومن پور میں دو فریقوں کے درمیان تصادم پر سخت نوٹس لیتے ہوئے پورے معاملے کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کولکاتا پولیس کو اس سلسلے میں سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔Calcutta High Court on Mominpur Violence

مومن پور واقعے پر کلکتہ ہائی کورٹ کی ایس آئی ٹی قائم کرنے کا فیصلہ
مومن پور واقعے پر کلکتہ ہائی کورٹ کی ایس آئی ٹی قائم کرنے کا فیصلہ

By

Published : Oct 12, 2022, 3:55 PM IST

کولکاتا:کلکتہ ہائی کورٹ نے مومن پور میں دو فریقوں کے درمیان تصادم پر سخت نوٹس لیتے ہوئے پورے معاملے کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ کولکاتا پولیس کو اس سلسلے میں سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ Calcutta High Court to Constitute an SIT to Probe Mominpur Violence

کلکتہ ہائی کورٹ نے پی آئی ایل پر سماعت کرتے ہوئے کہاکہ مومن پور میں تصادم کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔اس کے لئے ایک جانچ ضروری ہے۔پورے معاملے کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی قائم کیا جا رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پولیس کو اس ضمن میں سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دوسری طرف مغربی بنگال کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے مومن پور معاملے کو لے کر کلکتہ ہائی کورٹ میں بریفینگ دی ۔انہوں نے کہاکہ کولکاتا پولیس پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے اور جلد ہی تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔

غورطلب ہے کہ دارالحکومت کولکاتا سے متصل مسلم اکثریتی علاقہ مومن پور میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ میں مومن پور معاملے پر مفاد عامہ کے دو مقدمات دائر کئے گئے ہیں۔مقدمہ دائر کرنے والے شخص نے جسٹس سے جلد سماعت کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:FM Nirmala Sitharaman نرملا سیتارمن کا عام بجٹ پر بڑا بیان، بجٹ میں ترقی کی ترجیحات سرفہرست

واضح رہے کہ ریاست مغربی بنگال کے اقبال پور علاقے میں 9 اکتوبر کو دو مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے دو گروہوں کے درمیان تصادم ہوگیا، جس کے بعد پولیس نے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ تصادم کے بعد لوگ خوفزدہ ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر مزید 35 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ 41 افراد کو نوٹس بھیج کر وارننگ دی گئی ہے۔ ہنگامہ آرائی کی تصویریں پھیلانے پر 80 مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔Calcutta High Court to Constitute an SIT To Probe Mominpur Violence

ABOUT THE AUTHOR

...view details