اردو

urdu

ETV Bharat / state

Teachers Recruitment Scam ابھیشیک بنرجی کے خلاف جانچ میں پیش رفت سے متعلق ای ڈی سے عدالت نے رپورٹ طلب کی

کلکتہ ہائی کورٹ نے ای ڈی سے اساتذہ تقرری گھوٹالہ میں ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کے خلاف جانچ میں پیش رفت سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا کہ 14ستمبر کو کو ابھیشیک بنرجی کے خلاف تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے ۔ جسٹس امریتاسنگھ نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ ایک بار سمن بھیجنے کے بعد ابھیشیک کو دوبارہ طلب کیوں نہیں کیا گیا۔

ابھیشیک بنرجی کے خلاف جانچ میں پیش رفت سے متعلق ای ڈی سے عدالت نے رپورٹ طلب کی
ابھیشیک بنرجی کے خلاف جانچ میں پیش رفت سے متعلق ای ڈی سے عدالت نے رپورٹ طلب کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2023, 8:07 PM IST

کولکاتا: ای ڈی کی 23 اگست کی پریس ریلیز کے مطابق لیپس اینڈ بائونڈس کمپنی کے سابق چیف آپریٹنگ آفیسرسوجے کرشنا بھدرا پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں اس کمپنی کے سی ای او کے طور پر ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک کے نام کا ای ڈی نے اپنے پریس ریلیز میں ذکر کیا ہے۔ ، ابھیشیک بنرجی کے علاج امریکہ سے علاج کراکر واپس آنے کے بعدسے ہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نےلپس اینڈ باؤنڈز نامی کمپنی کے دفاتر میں تلاشی تیز کردی ہے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پہلے ہی اس معاملے پر کھل کر اپنی بات رکھ چکی ہیں۔

پیر کو بھرتی بدعنوانی کیس کی سماعت کے دوران، درخواست گزار کے وکیل فردوس شمیم نے کہا کہ سوجے کرشنا کو لیپس اینڈ باؤنڈر تنظیم کے ڈائریکٹر ہیں۔انہیں گرفتار کیا جاچکا ہے ۔لیکن ای ڈی کی پریس ریلیز کے مطابق ابھیشیک اب بھی کمپنی کے سی ای او ہیں۔اس کے باوجود ای ڈی نے صرف ایک ہی مرتبہ ابھیشیک بنرجی سے پوچھ تاچھ کی ہے۔انہیں دوبارہ طلب نہیں کیا گیا ہے۔آخر ان کے خلاف سخت کارروائی سے کرنے سے گریز کیا جارہا ہے۔

جسٹس سنگھ نے ابھیشیک بنرجی کو دوبارہ طلب نہیں کئے جانے پر سوال پوچھا تو ای ڈی کے وکیل نے کہا کہ ابھیشیک کو تحقیقات کے مقصد سے دوبارہ طلب کیا جائے گا۔ جسٹس سنگھ نے کہا کہ یہ کیس اتنے عرصے سے زیر التوا ہے۔ تحقیقات کےلئے پہلے طلب کیوں نہیں کیاگیا؟

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee ممتا بنرجی اسرو کے سائنس دانوں کو ریڈ روڈ پر اعزاز سے نوازنا چاہتی ہیں

کچھ دن پہلے ای ڈی نےلپس اینڈ باؤنڈس تنظیم کے دفاتر کی تلاشی کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔ انہوں نے ابھیشیک کا ذکر اس کمپنی کےسی ای او کے طور پر کیا ہے۔ جسٹس امرتا سنگھ نے اپنے تبصرہ میں کہا کہ ای ڈی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس کمپنی کے ذریعے کروڑوں روپے کا لین دین کیا گیا۔ لیکن ابھیشیک کو ایک مرتبہ ہی طلب کیا گیا انہیں دوبارہ کیوں نہیں بلایا گیا؟لپس اینڈ باؤنڈز کے سی او او سوجے کرشنا کو بھرتی کیس میں گرفتار ہوچکے ہیں ہے۔ لیکن ای ڈی کمپنی کے سی ای او کے خلاف تحقیقات کی پیش رفت سے متعلق کچھ کیوں نہیں بتارہی ہے۔جسٹس سنگھ نے ہدایت کی۔ اس کیس کی اگلی سماعت 14 ستمبر کو ہوگی۔اورای ڈی کو اس دن جانچ میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details