کولکاتا: کلکتہ ہائی کورٹ نے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پر ریاستی وزیر اکھل گیری کے بیان کو حلف نامہ کی شکل میں پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ Calcutta High Court Seek Affidavit On West Bengal Minister Akhil Giri Derogatory Remarks Over President
چیف جسٹس نے متنازعہ تبصرہ سے متعلق پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ کو بھی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی۔ اس کیس کی اگلی سماعت 12 دسمبر کو ہوگی۔ اکھل گیری کے وکیل فیروز ایڈولجی نے عدالت کو بتایاکہ جس شخص نے یہ مقدمہ دائر کیا ہے، اس نے خود کو بی جے پی قانونی سیل سے منسلک کیا گیا ہے۔ یہ ایک سیاسی معاملہ ہے۔