کولکاتا:مغربی بنگال بی جے پی نے دھرمتلہ میں جلسہ عام کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ ان کی درخواست تھی کہ انہیں دھرمتلا میں سی ای ایس سی آفس وکٹوریہ ہاؤس کے سامنے میٹنگ کرنے کی اجازت دی جائے۔اس میں مرکزی وزیر داخلہ شاہ کی شرکت کا امکان ہے۔
بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ کلکتہ پولس نے کوئی وجہ بتائے بغیر ان کی درخواست کو رد کردیا ہے ۔بی جے پی نے اس سلسلے میں کلکتہ ہائی کورٹ میں مداخلت کی درخواست کی تھی۔ پیر کو جسٹس راج شیکھر منتھا کی بنچ میں کیس کی سماعت ہوئی۔ جج نے بتایا کہ بی جے پی اس جگہ میٹنگ کر سکتی ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی جسٹس منتھا نے کہا کہ پولیس کو بی جے پی کو میٹنگ کی اجازت دینی چاہیے۔ تاہم اگر پولیس کے پاس کوئی شرائط ہیں تو وہ آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کر سکتی ہے۔
پیر کی سماعت میں، جج نے کہاکہ پولیس نے منظوری کی منسوخی کے دو خط دیے ہیں. لیکن اجازت نہیں دینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ پولیس کی طرف سے ایسا جواب دیکھ کر میں بہت حیران ہوں۔ پولیس کو فیصلہ کرنے دیں کہ کیا شرائط دینا ہیں۔ لیکن پولیس کو اجازت دینی ہوگی۔
بنگال کے بی جے پی لیڈر مرکزی وزیر داخلہ شاہ کو دھرمتلا میں بی جے پی کی میٹنگ میں لانا چاہتے ہیں۔ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اگلے دسمبر میں کلکتہ بریگیڈ میں میٹنگ سے خطاب کریں گے ۔مگر اس سے قبل بی جے پی کی ایک اور میٹنگ 29 نومبر کو دھرمتلہ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔