درگا پوجا مغربی بنگال کا سب سے بڑا تہوار ہے۔اس موقع پر خصوصی طور پر کولکاتا شہر میں جشن کا ماحول ہوتا ہے۔پورا شہر برقی روشنی میں ڈوبا ہوا ہوتا ہے۔درگا پوجا کے دوران پوجا پنڈالوں میں فنکارانہ مناظر پیش کئے جاتے ہیں۔جس کو دیکھنے کے لئے دور دراز علاقے سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد یہاں موجود ہوتی ہے۔لیکن اس بار پوجا پنڈالوں کو دیکھنے کا موقع نہیں ملے گا۔
کلکتہ ہائی کورٹ نے کوورنا وائرس کے روز بروز بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر پوجا پنڈالوں میں داخلہ ممنوع قرار دیا ہے ۔ریاستی حکومت کی جانب سے درگا پوجا کے دوران کسی طرح کی پابندی کا اعلان نہ کئے جانے پر کلکتہ ہائی کورٹ نے پوجا کے دوران ہونے والی بھیڑ کے سلسلے میں حقوق عامہ داخل کی گئی تھی۔جس پر شنوائی کرتے ہوئے آج کلکتہ ہائی کورٹ نے پوجا پنڈالوں میں لوگوں کے داخل ہونے پر پابندی لگا دی ہے ۔