کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں کلکتہ ہائی کورٹ نے ٹیٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو اگلے چالیس دنوں تک احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔Calcutta High Court Says Jobseekers Continue Protest Till 40 Days
خیال رہے کہ کل اساتذہ کے عہدہ کےلئے تقرری کے امیدواروں کے احتجاج کے دوران شہر میں بدامنی پھیل گئی تھی۔ مظاہرین کے مطابق بدھ کی رات 30 امیدواروں کے خلاف دفعہ 353، 147، 148، 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے۔
احتجاج کے دوران ارونیما پالکے نامی ایک امیدوار نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک خاتون پولس کانسٹبل نے انہیں دانتوں سے کاٹ لیا ہے۔تاہم پولس نے الزام کی تردید کی اور بعد میں ارونیما پالکے کو گرفتار کر لیا ہے۔ارونیما 2014 TET کی پاس امیدوار ہیں۔ بدھ کو، دیگر امیدواروںکے ساتھ، ارونیما بھی کمک اسٹریٹ پر ابھیشیک بنرجی کے دفتر کے باہر دھرنے میں شامل تھی۔