کولکاتا: ایس ایس سی West Bengal School Service Commission کے ذریعے گروپ سی کے بحالی میں ہوئے بدعنوانی کے معاملے میں سماعت کرتے ہوئے آج کلکتہ ہائی کورٹ Calcutta High Court نے 350 اسٹاف کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ اور ایس ایس سی سے اس سلسلے میں حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
کلکتہ ہائی کورٹ Calcutta High Court کے جسٹس ابھیجیت گانگولی اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ایس ایس سی West Bengal School Service Commission سے پوچھا کہ 350 افراد کی تقرری کیسے ہوئی تھی اس سلسلے میں حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
عدالت نے تقرری نامہ کی جانچ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقرر ہوئے ہر فرد کو اس معاملے میں فریق بنایا جائے کہ کس طرح اور کس کی سفارش پر ان کی تقرری ہوئی تھی۔