کولکاتا: کلکتہ ہائی کورٹ کی جج امرتا سنہا نے اس شکایت کی بنیاد پر سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا۔ جسٹس سنہا نے سی بی آئی کو ہدایت دی ہے کہ وہ 7 جولائی تک ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کریں۔ پنچایتی انتخابات 8 جولائی کو ہوں گے۔
شکایت کنندہ سی پی ایم کے دو امیدوار اومزہ بی بی اور کشمیرہ بی بی ہیں۔ ان کی شکایت یہ ہے کہ کاغذات نامزدگی درست طریقے سے جمع کرانے کے بعد بھی بی ڈی او یا ریٹرننگ آفیسر نے جان بوجھ کر ہیرا پھیری کرتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی منسوخ کر دیئے۔ یہ دونوں خواتین امیدوار بہیرا گرام پنچایت اور دھوسمالی گرام پنچایت کی امیدوار تھیں۔
دونوں خواتین امیدواروں نے ہائی کورٹ سے شکایت کی کہ بی ڈی او نے نہ صرف کاغذات کو توڑ مروڑ کر ان کی نامزدگیوں کو منسوخ کر دیا بلکہ جب وہ اس بارے میں شکایت کرنے گئیں تو اہلکار نے انہیں قبول نہیں کیا۔