اردو

urdu

ETV Bharat / state

Panchayat Election :دوامیدواروں کے پرچہ نامزدگی خارج کرنے کی سی بی آئی جانچ پر روک - کلکتہ ہائی کورٹ کی جسٹس امرتا سنہا

کلکتہ ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کے الزام میں اولوبیریا بلاک 1 کے بی ڈی او کے خلاف سی بی آئی جانچ کے حکم پر روک لگادیا ہے۔

دوامیدواروں کے پرچہ نامزدگی خارج کرنے کی سی بی آئی جانچ پر روک
دوامیدواروں کے پرچہ نامزدگی خارج کرنے کی سی بی آئی جانچ پر روک

By

Published : Jun 27, 2023, 1:16 PM IST

کولکاتا:کلکتہ ہائی کورٹ کی جسٹس امرتا سنہا نے سی پی ایم کے دو امیدواروں کی طرف سے دائر شکایت کی بنیاد پر سی بی آئی جانچ کا حکم دیا تھا۔ آج جسٹس اریجیت بنرجی کی ڈویژن بنچ نے اس فیصلے پر روک لگادی ہے۔

سی پی ایم کے دو امیدواروں، اومجا بی بی اور کشمیرہ بی بی نے ہائی کورٹ میں ایک مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ الوبیریا 1 بلاک کے بی ڈی او یا ریٹرننگ آفیسر نے جان بوجھ کر ان کے کاغذات نامزدگی کو صحیح طور پر جمع کرانے کے بعد منسوخ کر دیا۔ یہ دونوں البیریا 1 بلاک کے بہیرا گرام پنچایت اور دھوسیمالی گرام پنچایت کے امیدوار تھے۔ جسٹس امرتا سنہا نے الزامات کی سچائی کی تصدیق کے لیے سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا۔

ریاستی حکومت اس حکم کے خلاف ڈویژن بنچ کے پاس گئی۔ جسٹس اریجیت بنرجی کی قیادت والی ڈویژن بنچ نے ریاست کی عرضی کے جواب میں جسٹس امریتا سنہا کی ہدایت پر حکم امتناعی جاری کیا۔ ڈیویژن بنچ نے سی بی آئی تحقیقات کے بجائے ایک رکنی کمیشن بنانے کا حکم دیا ۔

یہ پڑھیں:Panchayat Election کانگریس اور ترنمول کانگریس کے درمیان لفظی جنگ تیز

ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق، ریاستی پولیس سابق جسٹس دیوی پرساد ڈے کے کمیشن کی نگرانی میں اولوبیریا-1 بلاک کے خلاف لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرے۔ سابق جسٹس دیوی پرساد ڈے کا کمیشن تین ہفتوں کے اندر اپنی رپورٹ جسٹس امریتا سنہا کو سونپے گا۔تاہم سی پی ایم کے دونوں امیدواروں کے وکلاء نے تین ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کے حکم پر اعتراض کیا۔ تاہم ڈویژن بنچ نے اس درخواست کا جواب نہیں دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details