کولکاتا:مغربی بنگال الیکشن کمیشن نے قومی انسانی حقوق کمیشن کے خلاف ہائپر ایکٹیوٹی کے الزامات کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں ایک مقدمہ دائر کیا تھا۔ کیس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک قانونی ادارہ اس طرح سے دوسرے قانونی ادارے کی نگرانی نہیں کر سکتا ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کا دعویٰ ہے کہ صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہی کسی بھی قسم کے مبصر کی تقرری کا اختیار ہے۔ جمعہ کو جسٹس سبیاساچی بھٹاچاریہ کی ڈویژن بنچ نےکمیشن کے درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے ریاستی الیکشن کمیشن کے بیان کو برقرار رکھا۔
2021 کے اسمبلی انتخابات میں کون سے علاقے سب سے زیادہ ہنگامہ خیز ہوئے، اس رپورٹ پر کل بحث کی گئی۔ فی الحال ریاستی الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں جو رپورٹ ہے، اس میں ریاستی الیکشن کمیشن خاص طور پر جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی مدنی پور، شمالی 24 پرگنہ، کوچ بہار، جلپائی گوڑی میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کو لے کر محتاط ہے۔