کولکاتا(یواین آئی) :مغربی بنگال میں ایس ایس سی ،ٹیٹ کے بعد تعلیمی محکموں میں گروپ ڈی کی تقرری میں بدعنوانی کی جانچ کا سلسلہ جاری ری ہے ۔اسی درمیان کلکتہ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکمہ کی سرزنش کی ہے۔ گروپ ڈی کی تقرری سے متعلق ایک معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس بسواجیت باسو نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ گروپ ڈی کی 'ویٹنگ لسٹ' بالکل بھی شفاف نہیں ہے۔اس فہرست سے کچھ پتہ نہیں چلتا ہے کہ اس میں کیا ہے۔
کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس بسواجیت باسو نے واضح طور پر کہاکہ ہمیں یاد رکھنا ہوگا، ”ویٹنگ لسٹ گنگا کی طرح واضح نہیں ہے۔' اس لیے اسکول سروس کمیشن کو بہت محتاط رہنا چاہیے۔ جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کے حکم کے مطابق حال ہی میں گروپ ڈی کے 1,911 ملازمین کی نوکریوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ جسٹس گنگوپادھیائے نے ان 1911 اسامیوں کے لئے ویٹنگ لسٹ سے بھرتی کا عمل شروع کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔