کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں اس کے بعد ہائی کورٹ کی جسٹس امرتا سنگھ کی سنگل بنچ نے حکم دیاکہ اگر ابھیشیک بنرجی عدالت کے حکم کی تعمیل نہیں کرتے تو ای ڈی ان کے خلاف ضروری کارروائی کر سکتی ہے۔
کلکتہ ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے ابھیشیک کو ای ڈی کے ذریعہ طلب کردہ دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ جسٹس سومین سین اور جسٹس ادے کمار کی بنچ نے 5 اکتوبر کو یہ حکم جاری کیا ہے۔ جسٹس سین نے کہاکہ ابھیشیک بنرجی کو ایک ہی دن تمام دستاویزات جمع کرانے ہوں گے۔ اس کے بعد عدالت انہیں ایک گھنٹہ بھی اضافی وقت نہیں دے گی۔ اس وقت ڈویژن بنچ نے اپنے حکم میں کہاتھا کہ اگر ای ڈی ابھیشیک کی طرف سے جمع کرائے گئے دستاویزات سے مطمئن نہیں ہے، تو مرکزی تفتیشی ایجنسی انہیں پیش ہونے کے لیے کہہ سکتی ہے
اس کے بعد منگل کو ہائی کورٹ کی سنگل بنچ میں ابھیشیک کی کمپنی لِپس اینڈ باؤنڈس سے متعلق معاملہ آیا۔ سی بی آئی اور ای ڈی نے تحقیقاتی رپورٹ جسٹس سنگھ کو سونپ دی ہے ۔ ابھیشیک کی رپورٹ کو لے کر دونوں پارٹیوں کے درمیان مختصر بات چیت ہوئی ہے۔
ای ڈی کے وکیل نے کہا کہ نئے تفتیشی افسر نے پہلے ہی اس معاملے میں چارج سنبھال لیا ہے۔ لیکن اب تک ابھیشیک بنرجی نے ای ڈی کو کوئی دستاویز پیش نہیں کی ہے۔اس کے بعد جسٹس سنگھ نے بتایا کہ اگر عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی گئی تو ای ڈی ابھیشیک بنرجی کے خلاف ضروری کارروائی کر سکتی ہے۔ اس معاملے میں ابھیشیک کے پاس ڈیویژن بنچ کے حکم کے مطابق آدھی رات 12 تک کا وقت ہے کہ وہ ای ڈی کو دستاویزات جمع کراسکتے ہیں۔ ای ڈی سنگل بنچ کے حکم کے مطابق ابھیشیک کے خلاف ضروری کارروائی کر سکتی ہے اگر اس وقت کے اندر دستاویزات جمع نہیں کرائے جاتے ہیں۔