کولکاتا:مغربی بنگال میں گزشتہ 7 جولائی کو نوشاد صدیقی نے پیشگی ضمانت کی درخواست کے ساتھ کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔ جسٹس جیہ مالیہ باگچی کی قیادت والی ویژن بنچ نے مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دی۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے اس درخواست کو دیکھتے ہوئے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کو پیشگی ضمانت دے دی۔
ایک خاتون نے پنچایت انتخابات کے دوران رکن اسمبلی نوشادی صدیقی پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔نوشاد نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بنیاد پر ان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں ۔ شکایت کنندہ ڈومکل سٹی کمیٹی کی جنرل سکریٹری ہے۔ نوجوان خاتون کی شکایت کی بنیاد پر نوشاد کے خلاف کولکاتا کے بو بازار پولیس اسٹیشن میں جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔