کولکاتا:مغربی بنگال کے دارا لحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس راج شیکھر منتھر نے پیر کو دوپہر 2 بجے بی جے پی کی ریلی کی اجازت دی۔ بی جے پی یوتھ مورچہ کی ڈینگی بیداری ریلی نیو علی پور سے چیتلہ پارک تک نکالی جائے گی۔ لیکن پولیس سے اجازت نہ ملنے پر بی جے پی نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ بی جے پی کے علاوہ سی آئی ٹی یو اور ایک ایپ کیب کمپنی ڈرائیوروں کی تنظیم نے بھی اسی دن علاقے میں ایک ریلی نکالنے کی اجازت طلب کی ہے۔ Calcutta High Court Grant Permission BJP Yuva Morcha To Organise Dengue Rally In Kolkata
عدالت نے کہا کہ ایک ہی دن ایک ساتھ تین جلوس نکالنا کیسے ممکن ہے، لوگ الجھن میں پڑ جائیں گے، ایک ہی جگہ پر اتنے جلوس نکلیں گے تو امن و امان کا مسئلہ ہو گا، یہ لکڑیاں ذخیرہ کرنے کے مترادف ہے، صرف جلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔'' سماعت کے پہلے مرحلے میں عدالت نے کہا کہ جلوس کے امکان کو دیکھتے ہوئے دن تبدیل کر دیا جائے۔ عدالت نے بی جے پی اور ریاستی حکومت دونوں سے اس پر غور کرنے کی ہدایت دی۔