کولکاتا:مغربی بنگال کے ضلع مالدہ کے کالیا گنج میں ایک نابالغ کی موت پر کلکتہ ہائی کورٹ نےایک نئی ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے ۔ یہ خصوصی تحقیقاتی کلکتہ ہائی کورٹ کی نگرانی میں جانچ کرے گی۔اس ٹیم میں آئی پی ایس افسر دمیانتی سین، سابق آئی جی پنکج دتہ، اور سی بی آئی کے سابق سربراہ اپین بسواس شامل ہوں گے۔ یہ تفتیشی ٹیم ان میں سے تین کی سربراہی میں کام کرے گی۔ یہ تفتیشی ٹیم ہائی کورٹ کی نگرانی میں کام کرے گی۔
اس معاملے کی سماعت جمعرات کو ہائی کورٹ کے جسٹس راج شیکھر منتھا کی بنچ میں ہوئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہدایت دی کہ نیشنل چائلڈ پروٹیکشن کمیشن اور ریاستی چائلڈ پروٹیکشن کمیشن اپنی انکوائری رپورٹ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ جسٹس منتھا ریاست کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ سے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔