اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجیوکمار کو کلکتہ ہائی کورٹ سے راحت

کلکتہ ہائی کورٹ نے سی بی آ ئی کی عرضی خارج کر تے ہوئے کولکاتا پولیس کے سابق پولیس کمشنر راجیوکماری کو مزید  دوہفتوں تک گرفتاری سے محفوظ رکھنے کا حکم دیا ہے۔

By

Published : Jul 29, 2019, 7:50 PM IST

راجیوکمار کو کلکتہ ہائی کورٹ سے راحت

سی بی آ ئی کی عرضی پر سماعت کر تے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ کی جسٹس مدھومیتا مترا نے کہا کہ کولکاتا پولیس کے سابق پولیس کمشنر راجیو کمار کو اگلے دوہفتوں تک گرفتار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

جسٹس کے مطابق شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی کیس کی تفتیش جاری ہے۔ اس ضمن میں کولکاتاپولیس کے سابق کمشنر راجیو کمار سے ضرورت کے مطابق جب چاہیے تب پوچھ گچھ کر سکتے ہیں۔ لیکن فی الحال ان کی گرفتاری اس وقت ممکن نہیں ہے۔

راجیو کمار کے وکیل نے کہاکہ میرا موکل سی بی آ ئی کی تفتیش میں مکمل طور پر تعاون کر رہے ہیں لیکن سی بی آ ئی ان کی گرفتاری کے لیے عرضی دے رکھی ہے جو بالکل غلط ہے۔

انہوں نے کہاکہ سی بی آ ئی جب چاہتی ہے تب سابق پولیس کمشنر کو سی جی او کمپلیکس میں تفتیش کے لیے بلاتی ہے۔ میرے موکل اس پر کوئی اتراض نہیں ہے ۔ میں عدالت سے اپیل کرتاہوں کہ سابق پولیس کمشنر کو گرفتاری سے بچانے کے لیے کوئی ٹھوس فیصلہ سنائے۔

واضح رہے کہ شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں کولکاتا پولیس کے سابق پولیس کمشنر راجیوکمار پر ثبوت مٹانے کا الزام ہے۔ سی بی آ ئی نے راجیوکمار سے پوچھ گچھ کے لیے ان کی گرفتاری کامطالبہ کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details