کولکاتا: کلکتہ ہائی کورٹ کی جج امریتا سنگھ نے میونسپل کرپشن کیس میں سی بی آئی تحقیقات کے حکم پر روک لگانے سے انکار کردیا ہے۔ ہائی کورٹ آئندہ جمعہ کو اس کیس کا فیصلہ سنائے گی۔ اس سے پہلے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے کیس کی سی بی آئی جانچ کا حکم دیا تھا۔ ریاستی حکومت نے جسٹس سنگھ کی بنچ سے حکم پر نظرثانی کرنے کی درخواست کی تھی۔ ایڈووکیٹ بکاس رنجن بھٹاچاریہ کے وکیل نے میونسپل کونسل میں سی بی آئی تحقیقات کے حکم پر نظر ثانی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عام طور پر صرف وہی جج جس نے حکم جاری کیا ہو، حکم پر نظر ثانی کر سکتا ہے۔ اس تناظر میں جسٹس سنگھ نے کہا کہ جہاں تک مجھے معلوم ہے، چیف جسٹس نے تمام کیس اس بنچ کو بھیجے ہیں۔ پھر میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے،
ایڈوکیٹ جنرل سریندر ناتھ مکھوپادھیائے نے کہا کہ سب سے پہلے،ای ڈی درخواست کی بنیاد پر میونسپل بدعنوانی کی سی بی آئی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ لیکن میونسپل کیس اس جج کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔ لیکن وہ یہ ہدایت کیسے دے سکتے ہے؟ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس فیصلہ کرتا ہے کہ کون سا جج کس کیس کی سماعت کرے گا۔ اس بنچ میں میونسپل کیس نہیں تھا۔ اس لیے بنچ کے پاس اس کیس کی سماعت کا کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے۔