کولکاتا: مغربی بنگال کے کلکتہ ہائی کورٹ میں آج اسمبلی انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد معاملے کی سماعت ہوئی۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں ترنمول کانگریس کے 13 حامیوں کی ضمانت رد کر دی ہے۔ کورٹ کے فیصلے سے حکمراں جماعت کو دھچکا لگا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس بھیبیش دے کی ڈویژنل بینچ نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے اسمبلی الیکشن سے قبل اور اس کے بعد تشدد معاملے میں ملوث ترنمول کانگریس کے تمام کارکنان کی ضمانت کی عرضی رد کر دی۔Calcutta High Court Denies Bail Of TMC Workers
West Bengal Post Poll Violence: کلکتہ ہائی کورٹ نے ترنمول کے 13 کارکنان کی ضمانت رد کر دی - ترنمول کانگریس کے 13 حامیوں کی ضمانت
کلکتہ ہائی کورٹ Calcutta High Court نے اسمبلی انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد West Bengal Post Poll Violence کے معاملے میں ترنمول کانگریس کے 13 حامیوں کی ضمانت رد کر دی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے سے حکمراں جماعت کو شدید دھچکا لگا ہے۔
کلکتہ ہائی کورٹ نے ترنمول کانگریس کے 13 کارکنان کی ضمانت رد کیں
اس معاملے پر سی بی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہم نے 13 لوگوں کی ضمانت کی عرضی رد کرنے کی اپیل کی تھی۔ یہ لوگ ضمانت پر رہا ہو کر گواہوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اسی بنیاد پر ضمانت کی مخالفت کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ اسمبلی الیکشن 2021 سے پہلے اور اس کے بعد مغربی بنگال میں بڑے پیمانے پر سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں تھیں، جس میں متعدد لوگوں کی جان گئی تھی۔ West Bengal Post Poll Violence Case
یہ بھی پڑھیں: سی بی آئی اور سی آئی ڈی کی ٹیم نے نندی گرام کا دورہ کیا