اردو

urdu

ETV Bharat / state

Calcutta Football League سہیل احمد بھٹ کے دو گول،موہن بگان فاتح - ے کلکتہ فٹبال لیگ کے پریمئیر ڈویژن

نوجوان فٹبالر سہیل احمد بھٹ اور انگسن سنگھ کے دو دو گول کی بدولت موہن بگان نے کلکتہ ایف سی کو 1۔4 گول سے شکست دے کر کلکتہ فٹبال لیگ میں شاندار کھیل کا سلسلہ جاری رکھا۔

سہیل احمد بھٹ کے دو گول،موہن بگان فاتح
سہیل احمد بھٹ کے دو گول،موہن بگان فاتح

By

Published : Jul 28, 2023, 6:24 PM IST

شمالی24 پرگنہ :مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں واقع فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کلکتہ فٹبال لیگ کے پریمئیر ڈویژن کے ایک میچ میں موہن بگان ایس جی اور کلکتہ ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔

اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل موہن بگان ایس سی کی ٹیم کو کلکتہ ایف سی کے خلاف شروعات تھوڑی آزمائش سے دور جانا پڑا لیکن کھیل پر گرفت مضبوط ہوتے ہی حریف پر دباو بنانے میں کامیابی ملی۔

کھیل کے 31 ویں منٹ پر سہیل احمد بھٹ نے گول کرکے موہن بگان سپر جینٹ کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔ مگر40 ویں منٹ پر آکاش منڈل نے گول کرکے کلکتہ ایف سی کو ایک ایک گول کی برابری لا کھڑا کردیا۔

پانچ منٹ بعد ہی سہیل بھٹ نے ایک اور گول کرکے موہن بگان کو 1۔2 کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ اس میچ میں سہیل کا یہ دوسرا گول تھا۔پہلے ہاف میں موہن بگان کو 1۔2 برتری حاصل رہی۔

دوسرے ہاف میں موہن بگان ایس سی کی جانب سے جارحانہ کھیل کا سلسلہ جاری رہا۔کھیل کے 68 ویں اور 79 ویں منٹ پر انگسن سنگھ نے دو گول کرکے موہن بگان کو 1۔4 کی سبقت دلائی۔

یہ بھی پڑھیں:Asian Hockey Champions Trophy پاکستانی قومی ہاکی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت مل گئی

کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ جاری رہا۔ موہن بگان ایس جی نے1۔4گول سے میچ جیت لیا۔موہن بگان ایس جی کی پانچ میچوں میں یہ چوتھی جیت تھی جبکہ ایک میچ ڈرا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details