موہن بگان گراؤنڈ میں کھیلے گئے کلکتہ فٹبال لیگ پریمیئر ڈویژن کے ایک اہم میچ میں موہن بگان کا کلکتہ کسٹم سے مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔
اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل موہن بگان نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کر تے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ۔ کھیل کے 21 ویں منٹ پر گونسالز مونوز نے گول کرکے موہن بگان کو ایک صفر کی سبقت دلا ئی
کلکتہ کسٹم کی ٹیم مسلسل کوشش کرنے کے باوجود موہن بگان کی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔
پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں اور اسکور 0 ۔ 0 رہا ۔