اردو

urdu

ETV Bharat / state

Calcutta Football League سپر 6 مرحلے میں محمڈن اسپورٹنگ کی دوسری جیت - کلکتہ فٹبال لیگ 2023 کے سپر 6 مرحلے

ڈیوڈ لالکھنسنگا نے کے دو گول کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے ایسٹ بنگال کو کلکتہ فٹبال لیگ کے سپر6 مرحلے کے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں 2۔1 گول سے شکست دے دی ۔سپر6 مرحلے میں محمڈن اسپورٹنگ کی یہ دوسری جیت ہے۔

سپر 6 مرحلے میں محمڈن اسپورٹنگ کی دوسری جیت
سپر 6 مرحلے میں محمڈن اسپورٹنگ کی دوسری جیت

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2023, 5:34 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع کیشور بھارتی اسٹیڈیم میں کلکتہ فٹبال لیگ 2023 کے سپر 6 مرحلے کے ایک اہم میچ محمڈن اسپورٹنگ اور ایسٹ بنگال کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔سپر 6 مرحلے کے اس میچ میں دونوں ٹیمیں جیت کے ارادے سے میدان میں اتریں ۔

اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل ایسٹ بنگال کے خلاف محمڈن اسپورٹنگ غیرمتوقع انداز میں جارحانہ کھیل کا آغاز کیا۔سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے کٹر حریف ایسٹ بنگال پر گرفت مضبوط بنانے کی کوشش کی اور اس میں انہیں کامیابی ملی۔

کھیل کے پانچویں منٹ پر ڈیوڈ لالکھنسنگا نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ایک صفر کی برتری حاصل کرنے کے بعد محمڈن اسپورٹنگ اپنے حملے میں مزید تیزی لائی۔ ایک صفر کے خسارے کے بعد ایسٹ بنگال نے میچ میں واپس آنے کی بھر پور کوشش کی ۔

کھیل کے 37 ویں منٹ پر ڈیوڈ لالکھنسنگا نے ایک اور گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو 0۔2 کی سبقت دلائی۔اس میچ میں ڈیوڈ کا یہ دوسرا گول تھا۔پہلے ہاف کے اختتام تک ایسٹ بنگال کی بھر پور کوشش کے باوجود اسکور برابر نا ہوسکا۔

دوسرے ہاف میں محمڈن اسپورٹنگ اور ایسٹ بنگال کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا۔کھیل کے 59 ویں منٹ پر نندا کمار شیکھر نے گول کرکے ایسٹ بنگال کی میچ میں واپس آنے کی راہ ہموار کی۔گول ہضم کرنے کے بعد محمڈن اسپورٹنگ کے دفاعی کھلاڑی چوکس ہو گئے اور اپنے دفاعی کھیل میں مزید بہتری لائی۔

یہ بھی پڑھیں:Official Anthem Song Of World Cup آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا تھیم سنگ ریلیز

کھیل کے اختتام ایسٹ بنگال کی جانب سے اسکور برابر کرنے کے لئے جدو جہد جاری رہی مگر وہ محمڈن اسپورٹنگ کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔محمڈن اسپورٹنگ نے 1۔2 کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے کلکتہ فٹبال لیگ کے سپر 6 مرحلے میں مسلسل دوسری جیت درج کی۔اس سے قبل محمڈن اسپورٹنگ نے اپنے پہلے میچ میں خضرپور ایف سی کے خلاف بڑی جیت درج کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details