اردو

urdu

ETV Bharat / state

کلکتہ فٹبال لیگ: یونائٹیڈ ایس سی، محمڈن اسپورٹنگ کا میچ ڈرا ہوگیا - کولکتہ نیوز

محمڈن اسپورٹنگ اور یونائٹیڈ ایس سی کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا. یونائٹیڈ ایس سی کے جگن ناتھ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

کلکتہ فٹبال لیگ: یونائٹیڈ ایس سی، محمڈن اسپورٹنگ کا میچ ڈرا ہوگیا
کلکتہ فٹبال لیگ: یونائٹیڈ ایس سی، محمڈن اسپورٹنگ کا میچ ڈرا ہوگیا

By

Published : Sep 9, 2021, 1:48 AM IST

Updated : Sep 9, 2021, 5:04 AM IST

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے پریمیر ڈویژن گروپ اے میں محمڈن اسپورٹنگ کا یونائٹیڈ ایس سی سے دلچسپ مقابلہ ہوا۔

دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ شروعات سے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا۔کھیل کے ساتویں منٹ پر مارکوس جوزف نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو 0-1 کی اہم سبقت دلائی، مگر سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اس سبقت کو زیادہ دیر تک برقرار نہیں رکھ سکی اور 14 ویں منٹ پر سبرتو مرمو نے گول کرکے یونائٹیڈ ایس سی کو 1-1 کی برابری پر لا کھڑا کر دیا۔

کھیل کے 28 ویں منٹ پر محمڈن اسپورٹنگ نے جاکرن پریت سنگھ کے ذریعہ کئے گئے گول کی بدولت ایک بار پھر میچ میں 1-2 کی اہم سبقت بنالی۔پہلے ہاف کے اختتام سے قبل 44 ویں منٹ پر جگن ناتھ نے گول کرکے یونائٹیڈ ایس سی کو 2-2 گول کی برابری پر لا کھڑا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈورنڈ کپ 2021: انڈین نیوی نے دہلی ایف سی کو 1-2 سے ہرایا

پہلے ہاف میں میچ کا اسکور 2-2 رہا۔دوسرے ہاف میں بھی محمڈن اسپورٹنگ اور یونائٹیڈ ایس سی کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ جاری رہا۔ اس نصف میں دونوں ٹیموں کی بھر پور کوشش کے باوجود کوئی گول نہیں ہو سکا۔

کھیل کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ اور یونائٹیڈ ایس سی کے درمیان مزید گول کرنے کی کوشش جاری رہی لیکن اس برتری کی جنگ میں کسی کو کامیابی نہیں ملی اور میچ 2-2 گول سے ڈرا ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔

یونائٹیڈ ایس سی کے جگن ناتھ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Last Updated : Sep 9, 2021, 5:04 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details