اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cal HC On Kuntal Ghosh Case کنتل گھوش کے سی بی آئی کے الزامات پر سگنل بنچ کو دوبارہ سماعت کرنے کی ہدایت - سگنل بنچ کو دوبارہ سماعت کرنے کی ہدایت

اساتذہ تقرری گھوٹالہ میں گرفتار کنتل گھوش کے سی بی آئی پر تشدد کے الزام کے معاملے کی سماعت کلکتہ ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے اس معاملے میں سگنل بنچ کو دوبارہ سماعت کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

کنتل گھوش کے سی بی آئی کے الزامات پر سگنل بنچ کو دوبارہ سماعت کرنے کی ہدایت
کنتل گھوش کے سی بی آئی کے الزامات پر سگنل بنچ کو دوبارہ سماعت کرنے کی ہدایت

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 7:58 PM IST

کولکاتا:کلکتہ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ ان کی شکایت کی جانچ کی جائے۔ ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے اس سلسلے میں سنگل بنچ کو ذمہ داری دی ہے۔ سنگل بنچ نے پہلے کہا تھا اس معاملے کی تحقیقات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کنتل کی شکایت سے متعلق کیس کی سماعت پہلے جسٹس امریتا سنگھ کی سنگل بنچ نے کی تھی۔ نچلی عدالت کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے مرکزی ایجنسی سی بی آئی اور ای ڈی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ نچلی عدالت نے کنتل کے الزامات کی تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ لیکن مرکزی تفتیشی ایجنسی کی جوابی عرضی کی سماعت کے بعد جسٹس سنگھ نے کہا کہ تحقیقات فی الحال ضروری نہیں ہے۔ انہوں نے نچلی عدالت کے حکم کو مسترد کر دیا۔

جسٹس سنگھ کے حکم کو چیلنج کرنے کے بعد کنتل ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ کے پاس گئے۔ کیس کی بدھ کو جسٹس سومین سین اور جسٹس ادے کمار کی ڈویژن بنچ کے سامنے سماعت ہوئی۔ دو ججوں کی بنچ نے ہدایت دی کہ سنگل بنچ تحقیقاتی ایجنسی کے خلاف کنتل کے تشدد کے الزامات کی سماعت کرے۔ ترنمول کانگریس سے سابق نوجوان لیڈر کنتل گھوش نے مرکزی تفتیشی ایجسی کے خلاف تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے نچلی عدالت کو خط لکھا ہے ۔ہیر اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں بھی ایف آئی آر درج کرائی۔ ED-CBI نے اس شکایت کے خلاف جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے سے رجوع کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Food Poison at AMU سر سید ڈے کا ڈنر کھانے کے بعد تقریباً سو طالبات اسپتال میں داخل

جج نے بدلے میں مرکزی ایجنسی کو اس خط پر ترنمول آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کی اجازت دی۔تاہم بعد میں یہ معاملہ جسٹس گنگوپادھیائے کی بنچ سے سپریم کورٹ میں چلا گیا۔ اور سپریم کورٹ ہائی کورٹ کے جسٹس سنگھ کی سنگل بنچ کے پاس واپس چلا گیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details