کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے چار روزہ دورے پر آئے برازیل کے سابق عظیم فٹبالر کافو نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ عالمی کپ میں برازیل کی ٹیم نیمار کے ارد گرد گھوم رہی تھی۔ اضافی دباؤ کے باعث نیمار توقع کے مطابق کھیل کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے تھے۔ لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہو گا۔ Cafu Says Brazil One Of The Favourite Team In Qatar World Cup 2022
برازیل کو دو مرتبہ عالمی کپ کا خطاب دلانے میں اہم رول ادا کرنے والے اسٹار فٹبالر کافو نے کہا کہ اس مرتبہ ہماری ٹیم میں نیمار کے علاوہ کئی کھلاڑی موجود ہیں جو ٹیم کو جیت دلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کافو اس بار ورلڈ کپ میں برازیل کے بارے میں بہت پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برازیل اس بار بالکل مختلف ہے۔ نیمار کے علاوہ ونیسیئس جونیئر، رچرلیسن، پیکیٹا ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔