اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: کابینہ سیکریٹری نے راحت مہم کا جائزہ لیا - مغربی بنگال میں امفان طوفان

کابینہ سیکریٹری نے مشورہ دیا ہے کہ 'تمام متاثرہ علاقوں میں بجلی، ٹیلی کمیونیکیشن اور پینے کے پانی کی فراہمی ترجیح کے ساتھ یقینی کی جانی چاہئے۔'

مغربی بنگال: کابینہ سیکرٹری نے راحت مہمات کا جائزہ لیا
مغربی بنگال: کابینہ سیکرٹری نے راحت مہمات کا جائزہ لیا

By

Published : May 26, 2020, 11:47 AM IST

ریاست مغربی بنگال کے کابینہ سیکریٹری راجیو گوبا نے آج قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں مغربی بنگال میں طوفان امفان کے بعد راحت اور باز آبادکاری مہمات کا جائزہ لیا۔

مغربی بنگال کے چیف سیکریٹری نے راحت اور باز آبادکاری کے کاموں میں تعاون اور مدد کے لئے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

ریاست کے متاثرہ اضلاع میں بجلی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈھانچے کی بحالی کو سب سے زیادہ ترجیح دی گئی ہے۔ زیادہ تر علاقوں میں مواصلات رابطہ بحال کر دیا گیا ہے جبکہ مقامی ترسیل نیٹ ورک کی کوتاہیوں کی وجہ سے بجلی کی فراہمی ابھی مکمل طور نہیں ہو پائی ہے۔ اس کام میں مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ پڑوسی ریاستوں کی ٹیموں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔

اس دوران فوج کو کولکتہ میں تعینات کیا گیا ہے، جہاں وہ نیشنل ڈیزاسٹر راحتی فورس اور ریاست آفت راحتی فورس کی ٹیموں کے ساتھ مل کر بند پڑی سڑکوں سے ملبہ ہٹانے کے کام میں مصروف ہے۔

کابینہ سکریٹری نے مشورہ دیا ہے کہ 'تمام متاثرہ علاقوں میں بجلی، ٹیلی کمیونیکیشن اور پینے کے پانی کی فراہمی ترجیح کے ساتھ یقینی کی جانی چاہئے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت ریاست کی ضرورت کے مطابق آگے بھی تعاون جاری رکھے گی۔ ریاست کی مانگ کے پیش نظر اناج کا ذخیرہ بھی تیار رکھا گیا ہے۔'

مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے ریاست میں نقصانات کا اندازہ کرنے کے لئے جلد ہی مرکزی ٹیم وہاں بھیجی جائےگی۔ انہوں نے مرکزی وزارتوں اور ایجنسیوں سے ریاستی حکومت کے ساتھ رفتار بنائے رکھنے کو کہا۔

مغربی بنگال کے چیف سکریٹری نے اجلاس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حصہ لیا۔ مختلف وزارتوں کے کئی سینئر حکام نے بھی اجلاس میں حصہ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details