ممتا بنرجی کی کابینہ میں صعنت کی وزارت سنبھالنے والے پارتھو چٹرجی کے سامنے کئی سخت ترین چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان میں سب سے اہم تباہ حال معیشت کے درمیان صعنت کو دوبارہ پٹری پر لانا۔ کئی برسوں تک وزیر تعلیم کے عہدے پر کام کر چکے آل انڈیا ترنمول کانگرس کے جنرل سیکرٹری اور کابینہ وزیر پارتھو چٹرجی کا ماننا ہے کہ صعنتی شعبہ ان کے لئے نیا نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی اس شعبے میں کام کرچکے ہیں۔
ریاستی کابینہ وزیر پارتھو چٹرجی نے کہا کہ موجودہ دور میں صعنت کو دوبارہ خوشحال پلیٹ فارم پر واپس لانا ایک مشکل چیلنج ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سات برسوں سے ملک کی معیشت کا برا حال ہے. بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے سبب ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔