اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کا تین رکنی وفد کا اترپردیش کا دورہ کرے گا

اتر پردیش کے لکھنؤ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کے گھر والوں سے ملنے کے اتوار کو ممتا بنرجی کی جانب سے ایک وفد روانہ ہونے والا ہے جو ہلاک شدہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کرے گا۔

ترنمول کانگریس کا تین رکنی وفد کا اترپردیش کا دورہ اتوار کو
ترنمول کانگریس کا تین رکنی وفد کا اترپردیش کا دورہ اتوار کو

By

Published : Dec 21, 2019, 4:36 PM IST

Updated : Dec 21, 2019, 8:21 PM IST

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اپنی لڑائی کو جاری رکھے ہوئے مرکزی حکومت کی جانب سے نرمی کے باوجود ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے موڈ میں نرمی نہیں ائی ہے۔ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف پورے ملک میں احتجاج جاری ہے ۔گزشتہ روز اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنؤ میں بھی بڑے پیمانے پر احتجاج و مظاہرہ کیا گیا۔

ترنمول کانگریس کا تین رکنی وفد کا اترپردیش کا دورہ اتوار کو

اس کے دوران پولس اور احتجاجیوں کے درمیان نوک جھونک شروع ہوگئ ۔ پھر پولس نے احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

ترنمول کانگریس کا تین رکنی وفد کا اترپردیش کا دورہ اتوار کو

آئندہ کل حکومت مغربی بنگال کی جانب سے ایک وفد کو اترپردیش بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے چار رہنما آئندہ کل لکھنؤ کے لئے روانہ ہونگے۔ وفد کی قیادت دینیش تریویدی کریں گے ۔ وفد میں راجیہ سبھا کے ایم پی ندیم الحق کے علاوہ پرتیما منڈل اور شبیر بسواس شامل ہیں۔گزشتہ کئی دنوں سے اتر پردیش کے مختلف علاقوں میں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

احجاج کے دوران پولس فائرنگ میں ابتک 11افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعہ کی ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے سخت لہجے میں مذمت کی ہے اور اتر پردیش میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران پولس کی گولی سے مارے جانے والے افراد کے اہل خانہ کےساتھ اظہار یگانگت کرتے ہوئے ایک وفد کو بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔

آئندہ کل دینیش تریویدی کی قیادت میں چار لوگوں کا وفد لکھنؤ کے لئے روانہ ہوگا جو مہلوکین کے اہل خانہ کےساتھ تبادلہ خیال کریں گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کی فرئنگ میں متعدد افراد کی موت ہو گئی تھی۔ اس کے خلاف مغربی بنگال کی حکمراں جماعت سمیت تمام سیاسی پارٹیوں نے مذمت کی ہے۔

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلا ف ملک گیر احتجاج کے دوران اترپردیش کی راجدھانی لکھنو اور دیگر شہروں میں احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی، تشدد، پولس فائرنگ اور لوگوں کی اموات کے بعد ترنمول کانگریس نے کل اپنے تین رکنی وفد کو لکھنو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Last Updated : Dec 21, 2019, 8:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details