کولکاتا:مغربی بنگال محکمہ ٹرانسپورٹ بھون میں وزیر ٹرانسپورٹ اور بس مالکان کے درمیان میٹنگ ہوئی جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے فرنچائزی بس چلانے کی شرائط رکھی، دوسری طرف بس مالکان نے بھی حکومت کے سامنے اپنی شرائط رکھی۔ West Bengal Transport Department Says Buses May Seized If Someone Found Guilty Of Taking Extra Fare
حکومت نے بس مالکان کو قواعد بھی یاد کہا کہ انہیں بس لیتے وقت تین لاکھ روپے کی بینک گارنٹی دینی ہوگی۔ مزید یہ کہ کرایہ میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔ اگر کوئی مقرر کردہ کرایہ سے زیادہ کرایہ وصولی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بس مالکان نے کہا کہ 2018 کے کرائے میں گاڑی چلانا ممکن نہیں۔ پرانے کرائے پر بسوں کو سڑکوں پر اتارنے کا مطلب بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایک اور پیچیدگی ڈرائیور کے ساتھ ہے۔ بس مالکان کا کہنا ہے کہ وہ ان بسوں کو اپنے ڈرائیوروں سے چلائیں گے۔