لاک ڈاؤن کے بعد کاروبار میں نقصان ہونے کے بعد بس مالکان نے کرایہ میں اضافے کو لے کر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھا ہے۔ ساتھ ہی ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔
بس مالکان کا وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو مکتوب کورونا وائرس کے مدنظر مغربی بنگال میں منی لاک ڈاؤن جاری ہے جس کا زیادہ اثر تمام شعبوں پر دکھائی دینے لگا ہے۔ لوکل ٹرین خدمات کی معطلی کے سبب غیرسرکاری اور سرکاری بسوں پر اضافی بوجھ پڑنے لگا ہے۔
جس کے بعد بس مالکان کرایہ میں اضافے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھا ہے، ساتھ ہی ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔
جوائنٹ کونسل آف بس سنڈیکیٹ کے جنرل سیکرٹری تپن کمار بنرجی نے کہا کہ پٹرل اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے سبب کاروبار چلانا مشکل ہو گیا ہے۔
لاک ڈاؤن لگنے سے آمدنی میں بہت زیادہ کمی آگئی ہے جس سے گھر چلانا مشکل ہورہا ہے۔ کرائے میں اضافہ ہی ہمارے مسائل کا واحد حل ہے۔ اس کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں ہے۔
بس مالکان کا کہنا ہے کہ کورونا گائیڈ لائن کے تحت %50 مسافروں کے ساتھ بس چلانا نقصان کا کاروبار ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو خط ارسال کیا گیا ہے،دیکھتے ہیں کہ ان کی طرف سے کیا جواب آتا ہے۔