کولکاتا:گجرات کے موربی میں پل کے منہدم کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے 18 سال کا حبیب الشیخ بھی شامل ہے ۔ نوجوان کی موت کی اطلاع ملنے کے بعد بردوان ضلع مں ماتم کا ماحول ہے ۔Burdwan Youth Died In Gujrat Morbi Bridge Collapse Incident
مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے دو نمبر بلاک کے پوربھاستلی گاوں کے رہنے والے حبیب الشیخ نام کے ایک نوجوان گجرات میں سونے کی دکان میں کام کرتا تھا۔وہ گزشتہ روز دوسرے لوگوں کی طرح شیخ حبیب اللہ بھی موربی میں واقع پل پر گیا تھا۔پل کے مہندم ہونے کے واقعے میں وہ بھی ندی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
آج دن میں مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے دو نمبر بلاک کے پوربھاستلی گاوں میں حبیب الشیخ کی موت کی اطلاع آئی۔ نوجوان کی موت کی اطلاع سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔