اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا میں دو منزلہ عمارت کا ایک حصہ زمین بوس

کولکاتا شہر میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل بارش ہورہی ہے۔ جس کے نتیجے میں شمالی کولکاتا کے 10 اہیرتلہ اسٹریٹ جوڑا بگان تھانہ علاقہ میں ایک پرانے مکان کا کچھ حصہ زمین بوس ہوگیا۔

buliding collapsed in kolkata due to heavy raining
buliding collapsed in kolkata due to heavy raining

By

Published : Sep 29, 2021, 4:31 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے کولکاتا میں مسلسل بارش کے سبب کولکاتا کے اہیرتلہ میں آج صبح ایک دو منزلہ عمارت کا کچھ حصہ زمین بوس ہوگیا۔

کولکاتا میں دو منزلہ عمارت کا ایک حصہ زمین بوس

وہیں عمارت میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ بتایا جارہا کہ 5 سے 7 افراد ابھی تک اندر پھنسے ہوئے ہیں جن کو باہر نکالنے کی کوشش جارہی ہے۔ جب کہ زخمی دو لوگوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

کولکاتا شہر میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل بارش ہورہی ہے۔ جس کے نتیجے میں شمالی کولکاتا کے 10 اہیر تلہ اسٹریٹ جوڑا بگان تھانہ علاقہ میں ایک پرانا مکان کا کچھ حصہ زمین بوس ہو گیا۔ موقع پر جوڑا بگان تھانہ کی پولس، دمکل محکمہ کے اہلکار اور ڈی ایم جی کی بچاؤ ٹیم بھی پہنچی۔

اب تک مکان میں پھنسے ہوئے 5 سے 7 افراد کو باہر نکالا جاچکا ہے لیکن ابھی بھی اندر دو لوگوں کے پھنسے ہونے کی خبر ہے۔ عمارت کا ٹوٹا ہوا حصہ ابھی بھی اوپر موجود ہے جسے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلور میں دو منزلہ عمارت زمین بوس

موقع پر ریاستی دمکل وزیر سُجیت بوس پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'راحت و بچاؤ کا کام جاری ہے جو لوگ اندر پھنسے ہوئے ہیں ان کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ جن لوگوں کو باہر نکالا گیا ہے ان کو ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔' ریاستی وزیر ششی پانجا بھی موقع پر موجود ہیں۔

اکثر بارش کے موسم میں ایسے حادثے پیش آتے ہیں اس سے قبل بڑا بازار میں بھی ایک مکان کے گرنے کا واقع سامنے آیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details