اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا ایسٹ ویسٹ میٹرو کا کام بند - میٹرو کا کام فی الحال بند

کولکاتا میٹرو کے سرنگ کی کھدائی کے دوران مکانات منہدم ہونے کی وجہ سے کھدائی کا کام روک دیا گیا ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Sep 4, 2019, 7:10 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 9:20 AM IST

کولکاتا میٹرو ریلوے کی جانب سے میٹرو کا کام فی الحال بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میٹرو ریلوے انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا کہ ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد ہی دوبارہ کام شروع ہوگا اور اس کا فیصلہ 16 ستمبر کو ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق میٹرو ریلوے نے چیف جسٹس کو اطلاع دی ہے کہ اب تک بہو بازار سے 323 افراد کی نقل مکانی کی جا چکی ہے. اس معاملے کی اگلی شنوائی 16 ستمبرکو ہوگی۔

میٹرو ریلوے کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا ہے کہ اب تک ایسٹ ویسٹ میٹرو کی سرنگ کا 9.8 کیلو میٹر تک کام مکمل ہو چکا ہے اور اب صرف ایک کیلو میٹر کا کام باقی ہے.

Last Updated : Sep 29, 2019, 9:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details