بردوان: مغربی بنگال کے شکتی گڑھ کے قریب کل رات بردوان-بندیل لوکل ٹرین کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ٹرین کے پٹری سے اترنے کے بعد مسافروں میں دہشت پھیل گئی۔افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین شکتی گڑھ ریلوے اسٹیشن پر آرہی تھی۔ ٹرین کی پہلی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ اس واقعے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ٹرین کے پٹری سے اترنے کے باعث گھبراہٹ میں آئے مسافر بحفاظت ٹرین سے اتر گئے۔
واقعے کی وجہ سے ٹرین سروس متاثر ہوئی۔۔اس سے اس سیکشن میں ٹرینوں کی آمدورفت پوری طرح سے متاثر ہوئی۔ٹرین خدمات متاثر ہونے کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔اس معاملے میں واضح طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔جانچ مکمل ہونے تک تفصیلی رپورٹ پر تبصہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ چند ہفتوں قبل اس سیکشن میں انٹر لوکنگ کی مرمت کا کام کیا گیا تھا۔ممکن ہے اسی وجہ سے کچھ ہوا ہو گا۔