کوچ بہار:مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع میں واقع بھارت-بنگلہ دیش کی سرحد پر جانوروں کی اسمگلنگ سے متعلق شکایت موصول ہوتی رہتی ہیں۔ ضلع میں جانوروں کے اسمگلرز کی گرفتاری عمل آچکی ہے۔ اس معاملے کو لے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔Cattle Smuggling at India-Bangladesh Border
اسی درمیان کوچ بہار ضلع Cooch Behar میں ایک تقریب میں شرکت کرنے آئے بی ایس ایف کے اعلیٰ افسران نے ضلع میں واقع بھارت-بنگلہ دیش سرحد (India-Bangladesh Border)پر جانوروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو بے بنیاد قراردیا ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش سرحد پر سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان اسمگلنگ کی کوئی گنجائش نہیں رہتی ہے۔ بی ایس ایف کے 157 بٹالین کے بریگیڈر آر ایس راوت نے کہا کہ ہمارے جوان جس طرح سے سرحد پرڈیوٹی کوانجام دیتے ہیں۔ اس بنیاد پریہ کبھی نہیں کہا جاسکتا ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کی سرحد پرکسی بھی طرح کی کوئی لاپرواہی برتی جاتی ہے۔ہم اپنی طرف سے سوفیصد ذمہ داری نبھانے کی کوشش کرتے ہیں اورآپ کو اس کی مثال روزانہ ملتی ہے۔