اردو

urdu

ETV Bharat / state

گائے اسمگلنگ معاملے میں بی ایس ایف افسر گرفتار

بنگلہ دیش سرحد سے گائے اسمگلنگ کرنے کے معاملے میں چند روز قبل سی بی آئی نے جانچ کے لئے کچھ لوگوں کو بلایا تھا۔ اس معاملے میں آج پہلی گرفتاری ہوئی ہے۔

گائے اسمگلنگ معاملے میں بی ایس ایف افسر گرفتار
گائے اسمگلنگ معاملے میں بی ایس ایف افسر گرفتار

By

Published : Nov 17, 2020, 9:36 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں بی ایس ایف کمانڈنٹ ستیش کمار کو بنگلہ دیش سرحد سے گائے اسمگلنگ معاملے میں سی بی آئی نے کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر لیا۔

سی بی آئی کے مطابق 'منگل کے روز ستیش کمار سے سی بی آئی نے 7 گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر لیا۔'

دراصل بنگلہ دیش سرحد سے گائے اسمگلنگ کرنے کے معاملے میں چند روز قبل سی بی آئی نے جانچ کے لئے کچھ لوگوں کو بلایا تھا۔ اس معاملے میں آج پہلی گرفتاری ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ 'ستیش کمار کا میڈیکل جانچ کیا جائے گا۔ اس کے بعد ستیش کمار کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سی بی آئی پہلے ہی ستیش کمار کے سالٹ لیک مکان میں تلاشی مہم چلا چکی ہے۔ اس کے بعد اس مکان کو تالا بند کر دیا گیا ہے۔

وہیں گائے اسمگلنگ معاملے میں انعام الحق اور ستیش کمار کے ایک دوسرے سے ملے ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔

اس معاملے میں سی بی آئی کے ایف آئی آر میں پہلا نام ستیش کمار کا ہی ہے۔ سی بی آئی کی نظر بی ایس ایف کے کسٹم ڈپارٹمنٹ کے 12 اہلکاروں پر بھی ہے۔ ان میں سے 7 اہلکار کا تعلق بی ایس ایف سے ہے اور 5 افراد کا تعلق کسٹم سے ہے۔

اس کے علاوہ اس معاملے میں انعام الحق، انار الشیخ اور محمد غلام مصطفی کا بھی نام شامل ہے۔ ان پر مالدہ اور مرشدآباد سے بنگلہ دیش سرحد کے ذریعے گائے اسمگلنگ کرنے کا الزام ہے۔

کمانڈنٹ ستیش کمار 2015 سے 2017 تک بی ایس ایف کے 36 بٹالین کے کمانڈنٹ رہ چکے ہیں۔ اس وقت بھارت بنگلہ دیش سرحد سے 20 ہزار گایوں کو بی ایس ایف نے ضبط کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details