اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیر قانونی طریقے سے سرحد عبور کرتے ہوئے 9 افراد گرفتار - مغربی بنگال میں بی ایس ایف

بی ایس ایف کے ترجمان کے مطابق 'بی ایس ایف کی انٹلیجنس برانچ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ یہ افراد غیر قانونی طور پر مغربی بنگال کے ضلع نادیہ سے بنگلہ دیش جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس کے بعد انٹلیجنس برانچ نے 'کماری پوسٹ' پر ڈیوٹی دے رہے بٹالین 8 کے جوانوں کو آگاہ کیا۔

غیر قانونی طریقے سے سرحد عبور کرتے ہوئے 9 افراد گرفتار
غیر قانونی طریقے سے سرحد عبور کرتے ہوئے 9 افراد گرفتار

By

Published : Jan 5, 2021, 6:03 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں بی ایس ایف کی ساؤتھ بنگال فرنٹیئر کے جوانوں نے 9 بنگلہ دیشی شہریوں کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد انہیں بنگلہ دیش کے بارڈر گارڈ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

بی ایس ایف کے ترجمان کے مطابق 'بی ایس ایف کی انٹلیجنس برانچ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ یہ افراد غیر قانونی طور پر مغربی بنگال کے ضلع نادیہ سے بنگلہ دیش جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس کے بعد انٹلیجنس برانچ نے 'کماری پوسٹ' پر ڈیوٹی دے رہے بٹالین 8 کے جوانوں کو آگاہ کیا۔

اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کماری پوسٹ پر تعینات جوانوں نے سرحد عبور کرتے ہوئے سب کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن (کشمیر) کا لاوے پورہ تصادم کی تحقیقات کا مطالبہ

واضح رہے کہ بی ایس ایف نے پوچھ گچھ کے بعد گرفتار بنگلہ دیشی شہریوں کو بنگلہ دیش بارڈر گارڈ کے حوالے کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details