اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amta Incident مقتول انیس خان کے بھائی سلمان خان پ رجان لیوا حملہ - رہنمامتعددتحریکوں کے متحریک قائدانیس خان

دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہوڑہ ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آمتا تھانہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں کے جان لیوا حملے میں مقتول انیس خان کے بھائی سلمان خان شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ Amta Incident

مقتول انیس خان کے بھائی سلمان خان پرجان لیواحملہ
مقتول انیس خان کے بھائی سلمان خان پرجان لیواحملہ

By

Published : Sep 10, 2022, 1:16 PM IST

مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع میں مسلم اکثریتی علاقہ آمتا میں عالیہ یونیورسٹی طلبا یونین کے رہنما متعدد تحریکوں کے متحرک قائد انیس خان کے بھائی سلمان خان پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کردیا۔ اس حملے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ Brother OF ANIS KHAN Attacked AT Amta In HOWRAH

پولیس پورے معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ سلمان خان کے والد سلیم خان کا کہنا ہے کہ انیس کے قتل کے بعد سے ہی ان اور ان کے بڑے بیٹے پر مسلسل حملے اور جان سے مارنے کی دھمکی مل رہی ہے۔ انیس کے قاتل کے لوگوں نے ہی سلمان پر حملہ کروایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے بیٹے پر جان لیوا حملے کے باوجود انیس خان قتل معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے پر بضد ہے۔ سی بی آئی سے جانچ کرانا ہماری جمہوریہ حق ہے۔کلکتہ ہائی کورٹ پربھروسہ ہے۔قانون سے انصاف ملے۔

ان کاکہنا ہے کہ انیس کے قاتل اور بڑے بیٹے سلمان پرحملہ کرنے والے تمام سلاخوں کے پیچھے جائیں گے۔ کیوں کہ بھارتی قانون پر پورا بھروسہ ہے۔ وہ نا حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے اور نا ہی ان کی پارٹی کے کسی بھی رہنما سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

18 فروری سنہ 2022 کو دارالحکومت کولکاتا سے چند کلومیٹر کی دوری پر واقع ہوڑہ ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آمتا میں عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم، طلبا یونین کے رہنما انیس الرحمن خان کو مبینہ طور پر تین منزلہ عمارت کی چھت سے نیچے پھینک دیا گیا۔ انیس الرحمن خان متعدد تحریکوں کے متحرک رہنما تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Mangalkot Blast Case ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبرتامنڈل باعزت بری

ان کے والد سالم خان کا الزام ہے کہ آمتا تھانے کے پولیس اہلکار اور تین سویک پولیس ان کے بیٹے انیس کو چھت سے نیچے پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے انیس کے معاملے کی تحقیقات کے لئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی۔ ایس آئی ٹی نے انیس الرحمن خان کی غیر فطری موت کو خودکشی قرار دے دیا۔ حالانکہ مقتول انیس کے والد اب بیٹے کے معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری سی بی آئی کے حوالے کرنے کے مطالبے پر قائم ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details