کولکاتا:مغربی بنگال کے ادارالحکومت میں برٹش کونسل سے جاری رپورٹ ہندوستان میں ٹرانس نیشن ایجوکشین برطانیہ کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ہے اورنئی ایجو کیشن پالیسی کے ذریعہ کی گئی حوصلہ افزائی کے نتائج پر بھی بات کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ متعد د سفارشات پیش کی گئی ہے۔اس کے ساتھ، برطانیہ کے اداروں کے ذریعہ ہندوستان میں چلائے جانے والے TNE میں موجودہ رکاوٹوں کا بھی تجزیہ کیا گیا ہے۔ British Council Published Report India And England Education Ties
برٹش کونسل کی فلیگ شپ گوئنگ گلوبل کانفرنس کا یہ پہلا APAC ایڈیشن سنگاپور میں منعقد ہوا۔ کانفرنس نے بین الاقوامی تعلیم کے رہنماؤں کو علم کے اشتراک کرنے اور دنیا بھر میں اعلیٰ تعلیم کے مستقبل کی تشکیل کے لیے ایک عالمی نیٹ ورک بنانے کے لیے ایک اسٹریٹجک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ کانفرنس کے مندوبین نے تعلیم کے مستقبل کے تصورپر اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح مضبوط، زیادہ جامع، بین الاقوامی طور پر منسلک تعلیمی نظام کو بصیرت، سیکھنے اور خیالات کے تبادلے کے ذریعے بنایا جائے تاکہ بحرالکاہل کے خطہ میں برطانیہ اور ایشیا کے لاکھوں لوگ فوائد حاصل کر سکیں گے۔