اردو

urdu

By

Published : Nov 4, 2022, 7:23 PM IST

ETV Bharat / state

Cafu Reached Kolkata برازیل کے سابق کپتان کافو چار روزہ دورے پر کولکاتا پہنچے

برازیل کے سابق کپتان کافو آج کو چار روزہ دورے پر کولکاتا پہنچے۔ نیتاجی سبھاش چندر بورس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا والہانہ استقبال کیا گئا Cafu Reached Kolkata

برازیل کے سابق کپتان کافو چار روزہ دورے پر کولکاتا پہنچے
برازیل کے سابق کپتان کافو چار روزہ دورے پر کولکاتا پہنچے

کولکاتا:برازیل کے سابق کپتان کافو آج چار روزہ دورے پر مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا پہنچے۔ نیتاجی سبھاش چندر بورس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔Brazilian Star Footballer Cafu Reached Kolkata For Four Day Tour

کولکاتا ایئرپورٹ برازیل قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان کافو نے کہاکہ وہ پہلی مرتبہ بھارت کے دورے پر آئے ہیں۔ وہ اس دورے کو یاد بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی فٹبال کے بارے میں جاننے کے خواہشمند ہیں۔ وہ بھارتی فٹبال کو بین الاقوامی سطح پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارت کا یہ چار دن شاندار طریقے سے گزرے گا۔

قطر میں نومبر کے تیسرے ہفتے میں فیفا عالمی کپ فٹبال شروع ہونے والا ہے اس سے پہلے ہی برازیل کے عالمی شہرت یافتہ سابق فٹبالر کافو کولکاتا آئیں گے۔وہ غیر سرکاری تنظیموں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس سے پہلے کنگ آف فٹبال پیلے،میراڈونا جیسے لیجنڈز پہلے آ چکے ہیں۔ لیونل میسی، اولیور کاہن نے بھی کولکاتا میں ایک ایک میچ کھیل چکے ہیں۔ اس بار کافو کولکاتا آ رہے ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کافو کے ساتھ ایک ہی اسٹیج پر نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Brazilian Star Footballer Cafu برازیل کے اسٹار فٹبالر کافو کی کولکاتا آمد آج

سابق برازیلی رائٹ بیک کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 125ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ آل اسٹار الیون کے نمائشی میچ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

غور طلب ہے کہ کافو برازیل کے لئے تین ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔ وہ واحد فٹبالر ہیں جن کے پاس یہ ریکارڈ ہے۔ کافو نے تین میں سے دو ورلڈ کپ جیتے ہیں۔ 2002 میں جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ورلڈ کپ میں برازیل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔Brazilian Star Footballer Cafu Reached Kolkata For Four Day Tour

ABOUT THE AUTHOR

...view details