مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے کون نگر میونسپلٹی علاقے میں کھیل کے میدان کو پروموٹر کے حوالے کرنے پر مقامی باشندوں نے جم کر احتجاج کیا۔
مقامی باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی۔ناکہ بندی کے سبب گاڑیوں کی آمد ورفت پوری طرح سے متاثرہوگئی۔
پولیس نے جائے وقوع پرپہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔لیکن مشتعل ہجوم نےناکہ بندی ختم کرنے سے انکار کردیا۔ اس کے سبب پولیس اور ہجوم کے درمیان تکرارہونے لگی ۔
پولیس کو حالات پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ پولیس کے لاٹھی چارج میں متعدد افراد زخمی ہو گیے ۔ زخمیوں کو عورتیں بھی شامل ہیں۔
کھیل کے میدان کو پرموٹر کے حوالے کرنے پرہنگامہ پولیس کاکہنا ہے کہ مقامی باشندے احتجاج کے دوران پولیس کے خلاف مظاہرہ کرنے لگے۔ انہیں سمجھا کر ناکہ بندی ختم کرانے کی کوشش کی گئی تھی ۔ باشندوں نے پولیس پر پتھراوکرنے کی کوشش کی ۔
پولیس نے کہاکہ پولیس کو مجبوری کے تحت لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ لاٹھی چارج کے دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔حالات پوری طرح سے قابو میں ہے۔میدان کولے کر تفتیش جاری ہے۔
مقامی باشندوں کاکہنا ہے کہ گزشتہ پچاس برسوں سے اس میدان میں بچے کھیل کود کرتے ہیں۔ لیکن چنددنوں قبل پتہ چلا کہ اس میدان کو پروموٹر کے حوالے کردیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ ہم غیرقانونی طور پر میدان کوپروموٹر کے حوالے کرنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے پولیس نے طاقت کی بدولت احتجاج ختم کرانے کی کوشش کی۔