کولکاتا:مغربی بنگال میں 253 پرائیویٹ بی ایڈ کالجوں کو حکومت نے منظوری دی ہے مگر اس وقت ان کی منظور ی کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ بی آر امبیڈکر بی ای ڈی یونیورسٹی نے مطلع کیا ہے کہ ان کالجز کے ایکریڈیشن کی تجدید نہیں کی جائے گی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے شکایت کی ہے کہ اس صورت حال میں انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہیں دھمکی دینے والوں میں پرائیوٹ یا پھر غیر سرکاری امداد یافتہ بی اے یا ایم اے کالجوں سے وابستہ ہیں۔
اس سے یونیورسٹی کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے وائس چانسلر سوما نے انتظامی کام روکنے کی ہدایت دی ہے۔ انتظامیہ کی مدد سے حالات معمول پر آنے تک انتظامی کام بند رہے گا۔ وائس چانسلر نے اس صورت حال کے لیے معذرت کا بھی اظہار کیا ہے۔ امتحان کی وجہ سے یونیورسٹی میں پڑھائی روک دی گئی ہے۔ صرف انتظامی کام ہو رہا تھا۔ وہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم براتیا باسو نے اس خط پر اپنی عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے اس کے بارے میں اطلاعات جمعرات کو ملی ہے۔ یونیورسٹی کے رجسٹرارکے ذریعہ محکمہ تعلیم سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ صحیح طریقے سے گاڑی نہیں چلا سکتے تو اتر جائیے۔ انہیں مستعفی ہوجانا چاہیے۔