شمالی24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بنگاوں میں بیت الخلامیں رکھا بم پھٹنے سے ایک 12 سالہ لڑکا شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ دھماکے کی آواز سن کر مقامی باشندے جائے وقوع پر پہنچنے تو لڑکے کو خون سے لت پت یایا۔ مقامی باشندوں کی مدد سے زخمی لڑکے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس واقعے کی اطلاع پا کر مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ بم ٹوائلٹ میں کیسے آیا۔ قیاس آرائی ہے کہ کسی نے بم کو بیت الخلا میں چھپا کر رکھا تھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق نوجوان کا خاندان سبھاش پلی علاقے میں کرائے پر رہ رہا تھا۔نوجوان صبح کے وقت علاقے کے ایک بیت الخلا میں گیا تھا۔ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اچانک ایک زوردار آواز سنی۔ پہلے تو انہوں نے سوچا کہ یہ فلیٹ ٹائر ہے۔ لیکن کچھ ہی دیر میں انہوں نے چیخنے کی آواز سنی۔ انہوں نے دوڑ کر دیکھا کہ لڑکا بیت الخلاء کے سامنے زخمی حالت میں پڑا ہے۔لوگوں نے اسے ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔