اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرشدآباد کے فراکا میں بم پھٹنے سے تین بچے زخمی - مرشدآباد ضلع کے فراکا تھانہ علاقے

مرشدآباد ضلع کے فراکا تھانہ علاقے میں دیشی بم کو گیند پر سمجھ کر کھیلنے کے دوران اچانک بم پھٹنے کے سبب تین بچے شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ Bomb Blasts at Farakka

مرشدآباد کے فراکا میں بم پھٹنے سے تین بچے زخمی
مرشدآباد کے فراکا میں بم پھٹنے سے تین بچے زخمی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 3:41 PM IST

مرشدآباد: مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے فراکا تھانہ علاقے میں دیشی بم کو گیند سمجھ کر کھیلنے کے دوران اچانک بم پھٹ جانے کے سبب تین بچے شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ آج دن میں اس وقت پیش آیا جب چند بچے آئی سی ڈی ایس سینٹر پر کھچڑی لانے کے لئے جارہے تھے تبھی وہ سڑک کے کنارے رسی سے بندھے بم دیکھے۔ بچے بموں کو گیند سمجھ کر کھیلنے لگے اسی درمیان اچانک دھماکے سے پورا علاقہ گونچ اٹھا۔

بم پھٹنے کے واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی باشندے جب جائے وقوع پر پہنچے تو بچے شدید زخمی حالت میں سڑک پر پڑے ہوئے ملے۔ باشندوں کی اطلاع پر مقامی تھانے کی پولیس جائے وقوع پرپہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

زخمی بچوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔محلوں میں تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے۔ پولیس یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ سڑکوں کے کنارے کہیں بم چھپا کر رکھا تو نہیں گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گھروالوں نے مریضہ کو کھاٹ کے ذریعہ ہسپتال پہنچایا، تاخیر ہونے سے موت

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعہ کا پیش آنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی سڑکوں کے کنارے رکھے بموں کو گیند سمجھ کر کھیلنے کے دوران دھماکے کا واقعہ پیش آچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اگر اپنی ذمہ داری صحیح ڈھنگ سے کرتی تو اس طرح کے واقعہ پیش نہیں آتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details