شمالی24 پرگنہ:مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی ٹیٹاگڑھ تھانہ علاقے میں واقع فری انڈیا ہائی سکنڈری اسکول کی چھت پر دھماکہ ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ تہوار کی وجہ سے اسکول بند تھا، ورنہ کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا تھا۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔Bomb Blast AT School terrace In North 24 PGS In West Bengal
ذرائع کے مطابق ٹیٹاگڑھ تھانے کے تحت اسٹیشن روڈ پرواقع فری انڈیا ہائی سکنڈری اسکول کی چھت پر اچانک زوردار دھماکے سے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔لوگوں کو کچھ سمجھ میں آنے سے پہلے ہی مصروف علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔
ٹیٹاگڑھ تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔تفتیش کا سلسلہ جاری تھا کہ بیرکپورکمشنر اپنی ٹیم کے ساتھ فری انڈیا ہائر سکنڈری اسکول پہنچ گئے۔تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا کہ اسکول کے چھیت پر یہ دھماکہ ہوا ہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ اسکول کی چھیت پر بم کہاں سے آیا۔
پولیس نے مزید کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔شک ہے کہ مقامی شرپسندوں نے چوری چھپے اسکول کی چھیت پر بم چھپا کر رکھے ہوں گے۔