رامپورہاٹ: مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے رام پور ہاٹ میں واقع سی بی آئی کے کیمپ کے جے بیت الخلا میں باگٹوئی بم حملے کے میبنہ ماسٹر مائنڈ شیخ کی لاش پائی گئی تھی۔ لالن شیخ کی بیوہ ریشما بی بی نے کہا کہ ان کے شوہر کا قتل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے اس واقعہ کی سی آئی ڈی تحقیقات اور سی بی آئی کے ان ڈیوٹی افسر کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔ یہاں تک کہ مقتول کی بیوی نے سی بی آئی کے تفتیشی افسر کی گرفتاری تک لاش لینے سے انکار کردیا۔ Lalan Sheikh Wife Reshma Demand to Arrest CBI Officer
دریں اثنا، سی بی آئی کیمپ کے بیت الخلا میں للن شیخ کی پراسرار موت کے بعد بیر بھوم کے باگٹوی میں پولس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ سی بی آئی کیمپ آفس میں بھی مرکزی فورسز کی طرف سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر سی بی آئی کی حراست میں باگٹوئی حملے کے کلیدی ملزم لالن شیخ کی موت کو لے کر اب بھی حالات کشیدہ ہے ۔
لالن شیخ کی بیوہ ریشماں بی بی نے دعویٰ کیا کہ سی بی آئی نے ان کے شوہر کو قتل کیا ہے۔ لالن کو بار بار دھمکیاں دی گئیں، شدید طریقے سے مارا پیٹا گیا۔ یہاں تک کہ انہوں نے اپنی زبان کاٹنے کی دھمکی بھی دی۔ انہوں نے واقعہ کی سی آئی ڈی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی ریشما نے باگٹوئی کیس کی تفتیش کرنے والے سی بی آئی کے تفتیشی افسر کی گرفتاری تک لاش لینے سے انکار کردیا۔